اسلام آباد میں دو جوان لڑکیوں نے خودکشی کرلی

لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتالوں میں منتقل ، پولیس نے تفتیش شروع کردی

ہفتہ 11 مارچ 2017 22:00

اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار مارچ ء) اسلام آباد کے تھانہ لوہی بھیرکی حدود میں اے لیول کی طالبہ نے خود کوگولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا  ادھر تھانہ ترنول کے علاقے میں نوجوان لڑکی نے زہریلی گولیاں کھاکر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا ،لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو تھانہ لوئی بھیر کے علاقے میں طالبہ نے گولی مار کراپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا ۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق بحریہ ٹاؤن کی رہائشی اے لیول کی طالبہ ماریہ نے پستول سے خود کو گولی ماری ،پستول والد کا تھا جس کا لائسنس بھی ہے۔ پولیس کے مطابق لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ دوسری جانب تھانہ ترنول کے علاقے میں نوجوان لڑکی نے زہریلی گولیاں کھالیں ۔پندرہ برس کی طالبہ انسہ پنڈ پڑیاں میں رہائش پزیر تھی ۔ پولیس کے مطابق والدین وجہ خودکشی نہیں بتا رہے تاہم واقعے کی تفتیش کررہے ہیں ، پولیس نے کہاکہ زہریلی گولیاں کھانے سے نوجوان لڑکی کی موت واقع ہوگئی

متعلقہ عنوان :