وائٹ ہاوس میں امریکی صدر کی رہائش گاہ میں داخل ہونے کی کوشش کرنے پر نامعلوم شخص گرفتار کر لیا گیا

ہفتہ 11 مارچ 2017 21:28

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار مارچ ء) وائٹ ہاوس میں امریکی صدر کی رہائش گاہ میں داخل ہونے کی کوشش کرنے پر نامعلوم شخص گرفتار کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق امریکی صدارتی محل وائٹ ہاوس میں ہنگامی صورتحال دیکھنے میں آئی۔ ایک نامعلوم شخص وائٹ ہاوس میں چپکے سے داخل ہونے کے بعد عین اس وقت گرفتار کر لیا گیا جب وہ ڈونلڈ ٹرمپ کی رہائش گاہ میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔ امریکی قانون نافذ کرنے والے ادارے کی جانب سے نامعلوم شخص کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتول کر دیا گیا ہے۔