پاکستان رینجرز اور پولیس کی جانب سے راولپنڈی، لاہور سمیت پنجاب کے مختف شہروں میں رد الفساد سرچ آپریشن کے دوران کم سے کم 19مشتبہ دہشت گرد وں کو گرفتار

ہفتہ 11 مارچ 2017 16:35

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار مارچ ء) پاکستان رینجرز اور پولیس کی جانب سے راولپنڈی،لاہور سمیت پنجاب کے مختف شہروں میں رد الفساد سرچ آپریشن کے دوران کم سے کم 19مشتبہ دہشت گرد وں کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ انکے قبضہ سے بھاری مقدار میں ہتھیار اور ایمونیشن بھی برآمد کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان رینجرز اور پولیس کی جانب سے راولپنڈی۔اٹک،لاہور،ڈیرہ غازی خان،روجھان اور ناروال میں مشترکہ رد الفساد سرچ آپریشنز کئے گئے ۔آپریشن کے دوران 19مشتبہ دوہشت گردوں کو گرفتار کر کے انکے قبضہ سے بھاری مقدار میں ہتھیار اور ایمونیشن برآمد کر لیا گیا۔