ملک میں 20سے 31مارچ تک اہم فیصلے متوقع ہیں، منظور حسین وسان

قومی اسمبلی میں دو پہلوانوں کے درمیان جنگ جاری ہے جس کا فائدہ پیپلزپارٹی کو ہوگا، پانامہ کا فیصلہ تاریخ رقم کریگا،وزیر تجارت سندھ

ہفتہ 11 مارچ 2017 22:04

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار مارچ ء) صوبائی وزیر صنعت و تجارت منظور حسین وسان نے پیشنگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں 20سے 31مارچ تک اہم فیصلے متوقع ہیں،2017کے آخر یا 2018 کے شروع میں عام انتخابات ہونگے۔ یہ بات انہوں نے کوٹڈیجی میں 7 ملین سے بننے والے روڈ کا افتتاح کرنے کہ بعد جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

منظور حسین وسان نے کہا کہ قومی اسمبلی میں دو پہلوانوں کے درمیان جنگ جاری ہے جس کا فائدہ پیپلزپارٹی کو ہوگا، پانامہ کا فیصلہ تاریخ رقم کرے گا،پانامہ فیصلے کے بعد سیاست کے بڑے نام سیاست چھوڑ جائیں گے۔ انہون نے کہا کہ نواز شریف کو سندھ سے کچھ نہیں ملے گا،وزیراعظم اعلان سندھ میں کر کے جاتے ہیں اور مال پنجاب میں خرچ کرتے ہیں، میاں صاحب سندھ کے عوام کو صحت کارڈ کی نہیں بلکے مہنگائی میں کمی کارڈ کی ضرورت ہی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے وزیراعظم کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب پہلے اپنے وزیروں کے لیے صحت کارڈ خرید لیں پہر اعلانات کریں۔ انہوان نے کہا کہ شہید بینظیر کے خلاف بیان بازی کرنے والے پیپلزپارٹی میں آنے کیلئے بیتاب ہیں پی آئی اے اور اسٹیل مل کو فروخت کرکے میٹرو اور گرین بسیں چلانے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے، سی پیک منصوبہ نواز شریف کا نہیں آصف زرداری کا ہے۔ منظور حسین وسان نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا مستقبل روشن ہے، پیپلزپارٹی کے مقابلے میں کوئی بھی پارٹی نہیں ہے، آنے والے وقت میں کچھ فیصلے سخت اور کچھ عوام کی بھلائی کے لیے ہونگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نواز لیگ نے بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم نہیں کی جھوٹے وعدے کیے گئے پر ہم اقتدار میں آکر لوڈشیڈنگ ختم کریں گے۔