بھارتیا جنتا پارٹی ریاست اتر پردیش کے انتخابات جیت گئی

ہفتہ 11 مارچ 2017 23:51

نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار مارچ ء) بھارت میں برسر اقتدار جماعت بھارتیا جنتا پارٹی ریاست اتر پردیش کے انتخابات جیت گئی ہے۔ بی جے پی کے صدر امت شاہ نے ذرائع ابلاغ کو بتا یا کہ ان کی جماعت کو 75 فیصد ووٹ ملے ہیں جو ایک تاریخی کامیابی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انتخابات کا یہ نتیجہ بھارتی سیاست کو ایک نیا رخ دے گا۔ واضح رہے کہ بھارتی ریاست اتر پردیش کے انتخابات کو وزیر اعظم نریندر مودی کے لیے ایک امتحان قرار دیا جا رہا تھا۔ مودی 2019ء کے پارلیمانی انتخابات میں ایک مرتبہ پھر وزارت عظمٰی کے امیدوار بننا چاہتے ہیں۔ کانگریس کے راہول گاندھی نے اس شکست کو تسلیم کرتے ہوئے نریندر مودی کو اس فتح پر مبارکباد بھی دی ہے۔

متعلقہ عنوان :