تحریک انصاف کا دوبارہ پارٹی انتخاب کروانے کا فیصلہ

پارٹی الیکشن کمشنراوردیگر ارکان کا تقرر بھی جلد کر دیا جائے گا، ترجمان تحریک انصاف

ہفتہ 11 مارچ 2017 16:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار مارچ ء) پاکستان تحریک انصاف نے دوبارہ پارٹی انتخاب کروانے کا فیصلہ کیا ہے اوراس کے لئے پارٹی چیئرمین عمران خان نے الیکشن طریقہ کارکی تجاویزکیلئے چاررکنی کمیٹی تشکیل دے دی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے دوبارہ پارٹی انتخاب کروانے کا فیصلہ کیا ہے، پارٹی کے الیکشن کا طریقہ وضع کرنے کے لیے عمران خان نے چاررکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔

اسد عمر، عارف علوی، شفقت محمود اورعاطف خان پرمشتمل کمیٹی انتخابات کے لیے طریقہ کارکے لیے اپنی تجاویز پیش کرے گی۔ تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان نعیم الحق نے انتخابات دوبارہ کروانے کے فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی انتخابات جلد ازجلد کروانا چاہتے ہیں لیکن تاریخ اورطریقہ کارکا حتمی فیصلہ کمیٹی کی سفارشات کے بعد ہوگا جب کہ پارٹی الیکشن کمشنراوردیگرارکان کا تقرر بھی جلد کر دیا جائے گا۔