آپریشن ردالفساد جاری ، پنجاب کے مختلف علاقوں میں مشترکہ سرچ آپریشن ، 13 افغان باشندوں سمیت 26 مشتبہ افراد گرفتار ، بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد،آئی ایس پی آر

ہفتہ 11 مارچ 2017 23:50

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار مارچ ء) پاک فوج کا آپریشن ردالفساد جاری ، پنجاب کے مختلف علاقوں میں مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران 13 افغان باشندوں سمیت 26 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق پنجاب کے مختلف علاقوں میں آپریشن رد الفساد کے دوران 26 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جس میں 13 افغانی باشندے بھی شامل ہیں ۔

سرچ آپریشن ڈی جی خان ، صادق آباد ، لاہور ، اسلام آباد اور اٹک میں کیا گیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مشترکہ آپریشن پولیس رینجرز اور حساس اداروں نے کیا ۔ آپریشن کے دوران بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ۔ ڈی جی رینجرز میجر جنرل اظہر نوید حیات نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کی نگرانی کی۔…(م د )