لاس اینجلس میں چوروں نے میک اپ کے معروف برانڈ کے گودام کا صفایا کر دیا

ہفتہ 11 مارچ 2017 21:49

لاس اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار مارچ ء) لاس اینجلس میں میک اپ کے معروف برانڈ کے گودام کا چوروں نے صفایا کر دیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل کے مطابق لاس اینجلس میں ہونے والی اس چوری میں معروف میک اپ برانڈ کے 45 کروڑ کے سامان کی چوری ہوئی ہے جس نے سب کو حیران کر کے رکھ دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کہیں میک اپ کا یہ سامان چوری کرنے والا گروہ خواتین کا ہی تو نہیں لیکن ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ چور اس معروف برانڈ کے ایک لاکھ آئی شیڈو سمیت دیگر چیزیں چرا کر لے گئے جن کی قیمت 45کروڑ روپے بنتی ہے۔