پشاوربورڈ انتظامیہ نے میٹرک امتحانات کے لیے امتحانی ہالوں میں کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ کرلیا

ہفتہ 11 مارچ 2017 22:13

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار مارچ ء)پشاوربورڈ انتظامیہ نے میٹرک امتحانات کے لیے امتحانی ہالوں میں کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ،صوبے بھر میں طلباء کے امتحانی ہالوں میں جدید کیمرے لگائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

پشاور تعلیمی بورڈ انتظامیہ کے مطابق امتحانی ہالوں میں کیمرے لگانے کا مقصد امتحانی عمل کو شفاف بنانا ہے،بورڈ آفس میں کنٹرول روم سے تمام امتحانی ہالوں کی مانیٹرنگ کی جائے گی،انتظامیہ کیمطابق صوبے کے ایسے دور افتادہ علاقے جہاں کیمرے لگانا ممکن نہیں وہاں پر ویڈیوز بنائی جائیں گی،صوبے کے 100امتحانی ہالوں میں پہلے سے کیمرے نصب ہیں۔