صنفی مضبوطی کے لیے کام جاری رکھناچاہیے، بہادری ہی جینے کاسلیقہ ہے،امریکی خاتون اول

خواتین ناکام ہونے کا خوف اپنے ذہنوں سے نکالیں،خود کو باہمت ثابت کرنا ہے،تقریب سے خطاب

جمعرات 30 مارچ 2017 15:23

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ مارچ ء)امریکی خاتون اول ملانیاٹرمپ نے کہاہے کہ ہمیں صنفی مضبوطی کے لیے کام جاری رکھناچاہیے،میرایقین ہے کہ بہادری ہی جینے کاسلیقہ ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ کے تحت انٹرنیشنل ویمن آف کریج ایواڈزکی تقریب ہوئی جس میں ملانیاٹرمپ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ خواتین ناکام ہونے کا خوف اپنے ذہنوں سے نکالیں،ہمیں اب ثابت کرناہوگاکہ خواتین اور بچوں پرظلم کادورگزرچکاہے۔ہمیں ہرپس منظرکے لوگوں کااحترام کرناچاہیے۔امریکہ کو ایک واضح پیغام پوری دنیا میں بھیجنا چاہیے کہ ہم دنیا بھر کی خواتین کی جانب سے حاصل کردہ فتوحات کو دیکھ رہے ہیں اور ان کی اہمیت کو اجاگر کر رہے ہیں۔ملانیا ٹرمپ نے دنیا بھر سے تقریب میں شامل ہونے والی 12خواتین میں ایوارڈز بھی تقسیم کیے جبکہ ایوارڈحاصل کرنے والوں میں یمن اور شام سے آنے والی 2خواتین بھی شامل تھیں۔