دینی جماعتوں کے درمیان انتخابی اتحاد کیلئے اپریل کے وسط میں بات چیت کا قوی امکان ، کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے 7،8،9مارچ کو پشاور میں بین الاقوامی اجتماع کے بعد دینی جماعتوں کے اس وسیع تراتحاد کے لئے مذاکرات شروع ہوں گے

جمعرات 30 مارچ 2017 22:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ مارچ ء) دینی جماعتوں کے درمیان انتخابی اتحاد کیلئے آئندہ ماہ اپریل کے وسط میں بات چیت کا قوی امکان ہے ، کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی ۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کی بڑی دینی جماعت جمعیت علمائے اسلام (ف) کے 7,8,9مارچ کو پشاور میں بین الاقوامی اجتماع کے بعد دینی جماعتوں کے اس وسیع تراتحاد کے لئے مذاکرات شروع ہوں گے اور اپریل کے وسط میں اس حوالے سے کمیٹیاں قائم کردی جائیں گی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اس اتحاد میںپاکستان کی چیدہ چیدہ سات دینی جماعتیں شامل ہوں گی اور ملک بھر میں انتخابات کے حوالے سے باہمی تعاون کیا جائے گا ۔ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ امیدوار، پنجاب کے اہم حلقوں اور اندرون سندھ کراچی وحیدرآباد کے حلقوں میں وسیع تر انتخابی تعاون کا طریقہ کار وضع کیا جائے گا ۔ کمیٹیاں سفارشات مرتب کریں گی جن کی ہر متعلقہ جماعت اپنی مرکزی مجلس شوریٰ سے توثیق کروائے گی ۔ یہ مرحلہ مکمل ہونے پر دینی جماعتوں کے وسیع تر اتحاد کا اعلان کردیا جائے گا ۔ (اع)

متعلقہ عنوان :