سیکورٹی خدشات ،زکریایونیورسٹی میں واک تھروگیٹس ،سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کافیصلہ

جمعرات 30 مارچ 2017 22:55

ملتان۔30 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ مارچ ء)سیکورٹی خدشات کے باعث بہائوالدین زکریایونیورسٹی ملتان میں واک تھروگیٹس ،سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کے ساتھ ساتھ سیکورٹی گارڈزکی تعدادبڑھانے کافیصلہ بھی کیاگیاہے۔ریذیڈنٹ آفیسربی زیڈیوڈاکٹرمقرب اکبرنے ’’اے پی پی ‘‘کوبتایاکہ سیکورٹی خدشات کے پیش نظر یونیورسٹی میں واک تھروگیٹس سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کے ساتھ ساتھ یونیورسٹی میں قائم نئی چیک پوسٹس پرسیکورٹی گارڈزکی تعدادبڑھانے کافیصلہ بھی کیاگیاہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایا کہ سیکورٹی آڈٹ کے دوران تمام قانون نافذکرنیوالے اداروں نے ہماری یونیورسٹی کے سیکوٹی نظام کو تسلی بخش قراردیاہے۔انہوںنے مزیدبتایاکہ یونیورسٹی میں سیکوٹی نظام کو بہتربنانے کیلئے یونیورسٹی انتظامیہ واہ اسلحہ فیکٹری سے کچھ آرمزخریدچکی ہے جبکہ سیکورٹی گارڈزکے لئے مزیداسلحہ خریدنے کافیصلہ بھی کیاگیاہے۔انہوںنے بتایاکہ سیکورٹی انتظامات بہتربنانے کیلئے واچ ٹاورز اورسیکورٹی چیک پوسٹس پرسیکورٹی گارڈزکوسردی اورگرمی سے محفوظ رکھنے کیلئے انتظامات بھی کئے جارہے ہیں۔