امریکہ ،ْانٹرنیٹ کمپنیاں بغیراجازت معلومات شیئر کر سکیں گی

صدر ڈونلڈ ٹرمپ جلد ہی اس حکم نامے پر دستخط کریں گے

جمعرات 30 مارچ 2017 22:59

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ مارچ ء) امریکا میں انٹرنیٹ کمپنیاں بہت جلد صارفین کی معلومات بلا اجازت تیسری پارٹی سے شیئر کر سکیں گی ۔ کانگریس نے اوباما دور کا صارفین پرائیوسی قانون ختم کر دیا تھا۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ جلد ہی اس حکم نامے پر دستخط کریں گے۔

(جاری ہے)

اوباما دور کے قانون کے تحت انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والوں کوصارفین کی اجازت کے بغیرمعلومات کسی کے ساتھ شیئر کرنے کی اجازت نہیں تھی ۔

شہری حقوق کے علم برداروں کا کہنا ہے کہ کانگریس نے ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ عوام کے تحفظ اور سکیورٹی کے بجائے کارپوریشنز کی خواہشات کا زیادہ خیال رکھتی ہے جو انہیں فنڈز فراہم کرتے ہیں۔ناقدین کا کہنا ہے کہ اس سے آن لائن پرائیویسی پر خوفناک اثرات ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :