بھارتی سپریم کورٹ نے ماحول کو آلودہ کرنے والی کاروں کی فروخت روک دی

اس فیصلے سے شدید فضائی آلودگی کے شکار بھارت میں ماحول کے حوالے سے بہتری آئے گی،بھارتی میڈیا

جمعرات 30 مارچ 2017 14:45

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ مارچ ء)بھارتی سپریم کورٹ نے گزشتہ روز ایسی تمام کاروں کی فروخت پر پابندی عائد کر دی جو کاربن خارج کرنے کے اعتبار سے بھارت اسٹیج تھری امیشن کیٹگر میں آتی ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹی وی کے مطابق امید کی جا رہی ہے کہ اس فیصلے سے شدید فضائی آلودگی کے شکار بھارت میں ماحول کے حوالے سے بہتری آئے گی۔ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کو 2014ء میں دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار دیا گیا تھا۔ عالمی ادارہ صحت کے ایک جائزے کے مطابق بھارت کے 12 دیگر شہر ان 20 آلودہ ترین شہروں میں شامل ہیں جس کی فہرست اس ادارے نے 1600 شہروں کے جائزے کے بعد مرتب کی۔

متعلقہ عنوان :