ماروی رورل ڈویلپمنٹ اور عورت فاؤنڈیشن کی جانب سے مستحق خواتین کو قانونی معاونت کیلئے اجلاس

جمعرات 30 مارچ 2017 23:21

سکھر۔ 30مارچ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ مارچ ء)ماروی رورل ڈویلپمنٹ اور عورت فاؤنڈیشن کی جانب سے مستحق خواتین کو مفت قانونی معاونت مہیاکی جانے اور انہیںضلع بار ایسوسی ایشن تک رسائی دلائی جانے کے مقصد کے تحت چائلڈ پروٹیکشن یونٹ سکھرمیں ایک اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں شفیق احمدکھوسو نے اجلاس کے مقاصد بیان کیے اور کہا کہ پروگرام کے تحت ڈیڑھ سے سے زائد وکلاء کو صنفی برابری ، خواتینکو انصاف کی فراہمی دلانے کی بابت تربیت دی گئی ہے ، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سکھر کے رکن ایڈوکیٹ فرح بلوچ ایدوکیٹ ، نادیہ غوری ایڈوکیٹ، امیربخش چوہان ایڈوکیٹ غزالہ انجم ایڈوکیٹ، شہنیلا ارم ، سوشل ویلفیئر آفسر نصیر الدین شاہ سمیت دیگر نے بھی اظہار خیالات کیا۔