کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گوادر میں 300 میگاواٹ کا بجلی گھر لگانے کے لئے وزارت پانی و بجلی کی تجویز کی منظوری دے دی،چائنا کمیونیکیشن کنسٹرکشن کمپنی سرمایہ کاری کرے گی

جمعرات 30 مارچ 2017 23:35

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ مارچ ء) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گوادر میں 300 میگاواٹ کا بجلی گھر لگانے کے لئے چائنہ کمیونیکیشن کنسٹرکشن کمپنی کو ذمہ داری دینے کے حوالے سے پی پی آئی بی کو اختیار دینے سے متعلق وزارت پانی و بجلی کی تجویز کی منظوری دے دی ہے۔

(جاری ہے)

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہوا۔

یہ منصوبہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت مکمل کیا جائے گا۔ گوادر میں تین سو میگاواٹ کا یہ بجلی گھر کوئلے سے بجلی پیدا کرے گا۔ چائنا کمیونیکیشن کنسٹرکشن کمپنی اس منصوبے میں سرمایہ کاری کرے گی۔ ای سی سی نے اپنے گزشتہ اجلاس میں وزارت پانی و بجلی کی تجویز کا جائزہ لینے کے لئے وزیر قانون کی سربراہی میں ایک کمیٹی قائم کی تھی جس نے اپنی سفارشات پیش کردی ہیں۔

متعلقہ عنوان :