ملک بھرمیں آپریشن "ردالفساد"کامیابی سے جاری ، سرچ آپریشنزکے دوران 57 افرادگرفتار، اسلحہ وگولہ بارود بھی برآمد

جمعرات 30 مارچ 2017 23:15

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ مارچ ء)ملک بھرمیں آپریشن "ردالفساد"کامیابی سے جاری ، ملک کے مختلف حصوں میں سرچ آپریشنزکے دوران 57 افرادگرفتار جن میں 21 افغانی بھی شامل ہیں جن سے اسلحہ وگولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن ردالفساد کے تحت اٹک،اسلام آباد،سیالکوٹ،نارووال،شیخوپورہ، لاہور،ڈی جی خان،رحیم یارخان اور بلوچستان کے علاقے نوشکی میں بھی سرچ آپریشن کیے گئے جن میں 21افغانیوں سمیت 57مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ۔گرفتار افراد سے بڑی تعدادمیں اسلحہ وگولہ بارودبھی برآمد کر لیا گیا ۔ (ن م)

متعلقہ عنوان :