خبر کی اشاعت پر گلگت بلتستان حکومت کی جانب سے صحافی کے خلاف دہشت گردی کے مقدمہ کے اندراج پر مریم صفدر برہم ، وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن کو جھاڑ پلا دی

پتہ نہیں ہے آپ کو ملک میں کیا حالات چل رہے ہیں اور آپ میڈیا کو نشانہ پر لیکر ان سے لڑنے پر تل گئے ہیں ،تمام تر واقعہ کی انکوائری وفاقی وزارت اطلاعات و نشریات کرے گی، مریم صفدر

جمعرات 30 مارچ 2017 22:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ مارچ ء)خبر کی اشاعت پر گلگت بلتستان حکومت کی جانب سے صحافی کے خلاف دہشت گردی کے مقدمہ کے اندراج پر مریم صفدر نے وزیر اعلی ٰ حافظ حفیظ الرحمن کو جھاڑ پلادی۔پتہ نہیں ہے آپ کو ملک میں کیا حالات چل رہے ہیں اور آپ میڈیا کو نشانہ پر لیکر ان سے لڑنے پر تل گئے ہیں ،تمام تر واقعہ کی انکوائری وفاقی وزارت اطلاعات و نشریات کرے گی۔

وزیر اعظم ہائوس کے ذرائع نے بتایا کہ پی ایف یو جے کی جانب سے وزیر اعظم سیکرٹریٹ کی طرف مارچ اور دھرنا کے اعلان نے حکمرانوں کو چکرا کر رکھ دیا ،رات گئے تک وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان نے مارچ روکنے کی بھر پور کوشش کی مگر پی ایف یو جے کی قیادت کی جانب سے دو ٹوک الفاظ میں کہا گیا کہ مارچ اور دھرنا ہو گا جو بھی بات ہو گی شاہرہ دستور پر ہوگی ۔

(جاری ہے)

صحافیوں کے سخت احتجاج کرنے اور ،،شیم شیم ،،کے نعرے لگانے پر وزیر اعظم ہائوس بھی لرز اٹھا اور گزشتہ روز ہی چایینہ سے واپس آنے والے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کو فوری طور وزیر اعظم ہائوس بلواکر نہ صرف انکی سرزنش کی گئی بلکہ صحافی کے گھر پر حملہ اور جی بی میں اخبارات کی بند ش پر 24گھنٹے کے اندر رپورٹ بھی طلب کر لی گئی ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم صفدرنے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ اگر آپ ہمارے لیے آسانیاں پیدا نہیں کر سکتے تو کم از کم مشکلات بھی کھڑی نہ کریں ،کیا آپ کو اندازہ ہے کہ صحافیوں کا یہ احتجاج ملک بھر میں بھی پھیل سکتا ہے پھر کیا جواب دیں گے ۔تاہم مریم صفدرنے فوری طور پر وزیر اعظم میاں محمدنواز شریف کی جانب سے پیغام دیا کہ تما م تر واقعہ کی رپورٹ فوری طور پر وزیر ہائوس دی جائے تاکہ سنگین معاملہ کو سلجھایا جا سکے ۔۔

متعلقہ عنوان :