مودی سرکار نے علی گڑھ یونیورسٹی کے ہاسٹل مینو سے گوشت ہٹا دیا

زبردستی سبزیاں کھانے پر مجبور کیا جارہا ہے جو ہمیں قابل قبول نہیں،صدرطلبہ یونین

جمعرات 30 مارچ 2017 14:56

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ مارچ ء)مودی سرکار کا ایک بار پھر مکروہ چہرہ بے نقاب ہو گیا ہے۔ یوگی آدتیہ ناتھ نے وزیر اعلی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد مسلمانوں کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹی وی کے مطابق اتر پردیش میں مذبح خانوں کے کریک ڈاؤن کے بعد علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ہاسٹل کے مینو سے گوشت کو بھی ہٹا دیا گیا اور اب طلبہ کو سبزیاں دی جا رہی ہیں۔ اس اقدام کے خلاف یونیورسٹی کے طلبہ نے یونیورسٹی کے وی سی کو خط لکھ دیا۔ صدر طلبہ یونین نے کہا زبردستی سبزیاں کھانے پر مجبور کیا جانا قابل قبول نہیں۔

متعلقہ عنوان :