مصر،استاد کی وفات پرخراج عقیدت پیش کرنے کے لیے طلباء کی طویل قطار

اسکول کے طلباء نے ایک کلومیٹر طویل قطار بنا کر اپنے استاد کوخراج عقیدت پیش کیا،مقامی لوگ حیران

جمعرات 30 مارچ 2017 13:17

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ مارچ ء)پسندیدہ استاد کے چلے جانے یا فوت ہونے پر طلباء کو دکھ ضرور پہنچتا ہے مگر مصرمیں ایک شفیق استاد کی فوتگی کے بعد اسے خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے اسکول کے طلباء نے ایک کلومیٹر طویل قطار بنا کر اپنے استاد کوخراج عقیدت پیش کیا۔عرب ٹی وی کے مطابق استاد کی منفرد تکریم کا یہ مظاہرہ واقعہ الشرقیہ گورنری کے شنباری المیمونہ اسکول کے طلباء کی جانب سے کیا گیا۔

جب اسکول کے ایک استاد کو تدفین کے لیے لے جایا جانے لگا تو سڑک کے دونوں کناروں پر طلباء نے ایک کلومیٹر طویل قطار بنا کر اپنے استاد عطیہ عبدالطیف ہاشم کو خراج عقیدت پیش کیا۔ شاگردوں اور دوسرے طلباء کی جانب سے اپنے استاد کی تکریم کا یہ مظاہرہ مقامی لوگوں کے لیے بھی حیران کن تھا۔

(جاری ہے)

لوگوں نے اسے بہت پسند کیا اور طلباء اس اسکول انتظامیہ کی تعریف کی۔

اس موقع پر طلباء کا کہنا تھا کہ ان کے استاد عبدالطیف ہاشم نے دوران تدریس اپنی محبت، عطاء اور علم سکھانے میں ذرا برابر بھی کسی قسم کے بخل کا مظاہرہ نہیں کیا۔ طلباء بھی شفیق اور باصلاحیت استاد سے بہت محبت کرتے تھے۔ ان کی اچانک وفات کی خبر نے اسکول کے تمام طلباء کو دکھی کیا ہے۔ اس لئے تمام طلباء نے دنیا سے رخصت ہونے والے استاد کی تکریم کے لیے صف بنا کر انہیں الوداع کیا۔

متعلقہ عنوان :