امیرمکہ نے ماہ رمضان کے دوران خانہ کعبہ کے مطاف میں نفلی نمازیں اداکرنے پر پابندی عائد کردی، ماہ رمضان کے دوران مسجد الحرام کے لئے سخت اصول وضوابط جاری

منگل 23 مئی 2017 12:21

مکہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ مئی ء):۔ ماہ رمضان کے دوران نمازیوں کو خانہ کعبہ کے اطراف میں نفلی نمازیں ادا کرنے کی اجازت نہیں ہوگی ۔ سعودی گزٹ کی تفصیلات کے مطابق امیرمکہ اور سینٹرل حج کمیٹی کے سربراہ شہزادہ خالد الفیصل نے ماہ رمضان کے دوران زائرین کی تعداد بڑھنے کے پیش نظر نئے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

نئے اصول و ضوابط کے مطابق :
۰ خانہ کعبہ کے اطراف میں افطاری کی اجازت نہیں ہوگی 
۰ عبادت گزاروں کو ماہ رمضان کے دوران مطاف میں محض فرض نمازیں اداکرنے کی اجازت ہوگی ۔ جب کہ وہ خانہ کعبہ کے اطراف میں نفلی نمازیں ادا نہیں کرسکیں
۰ امیرمکہ نے مطاف کو زائرین کے لئے کلئیر کرنے کا حکم دے دیا ہے جس سے ماہ رمضان کے دوران زائرین کو بغیر کسی مداخلت اوررکاوٹ کے عمرہ ادا کرنے میں مدد مہیا مل سکے گی۔

(جاری ہے)

 
۰مطاف میں پانچ وقت کی نماز ادا کرنے کی اجازت ہوگی 
۰ ساتھ ہی ساتھ مسجد حرام کے وسطی علاقے میں گاڑیوں کو داخلے کی اجازت نہیں ہوگی ۔ 
امیر مکہ میں نے یہ اقدام اس رپورٹ کے پیش نظر اٹھایا جس کے مطابق حرم میں نفلی نمازوں کے باعث زائرین مناسب طریقے عمرہ ادا نہیں کرپاتے ہیں۔ علاوہ ازیں اس اقدام سے خانہ کعبہ کے اطراف میں ہجوم بھی نہیں بنے گا۔

 
ساتھ ہی ساتھ امیرمکہ نے زائرین ، غیر ملکیوں ، اور دیگر افراد کو ماہ رمضان کے دوران ٹریفک پولیس کے ساتھ تعاون کرنے کی ہدایت جاری کی ہے اورکہا ہے کہ ماہ رمضان کے دوران مسجد الحرام کے اطراف میں گاڑی کی رفتار کم رکھیں اور تیز رفتاری سے گاڑی نہ چلائیں۔ 
پارکنگ کے علاقے :
۰الشہداء
۰کدائی 
۰الرسیفاح 
۰ربوات منیٰ
۰پرنس متیب اسٹریٹ 
۰جمرات 
۰دقام الوابر
۰الظاہر 
مکہ کے باہرسے آنے والی گاڑیوں کے لئے پارکنگ کے علاقے :
اشریعی 
طائف روڈ 
مدینہ روڈ
اے لائتھ
الشمیسی پولیس چیک پوائنٹ