ترکی میں امریکی سفیر کی طلبی،احتجاج ریکارڈ کروایا

منگل 23 مئی 2017 12:46

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ مئی ء)ترکی نے امریکی سکیورٹی اداروں کے ’جارحانہ اور غیر پیشہ ورانہ‘ رویے پر ترکی میں متعین امریکی سفیر کو طلب کر کے احتجاج کیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ ہفتے صدر ایردوآن کے دورہ امریکا کے دوران ان کے باڈی گارڈز نے ایردوآن مخالف احتجاج میں شریک افراد پر تشدد کیا تھا۔ اس واقعے کے بعد امریکی اداروں سے تشدد کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ زور پکڑتا جا رہا تھا۔ انقرہ حکومت ترک صدر کے ان محافظوں کے خلاف امریکی حکام کی کارروائی پر نالاں ہے۔

متعلقہ عنوان :