لاہور، اورنج ٹرین منصوبہ دسمبر تک مکمل ہوجائے گا،قانون رانا ثناء اللہ

منصوبے کو مکمل کرنے کیلئے 100 ارب روپے رکھے جارہے ہیں، صوبائی وزیر قانون کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 24 مئی 2017 00:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ مئی ء) صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ اورنج ٹرین منصوبہ دسمبر تک مکمل ہوجائے گا، ٹرین منصوبے کو مکمل کرنے کیلئے 100 ارب روپے رکھے جارہے ہیں ۔ سپیڈو بس میں کارڈ کے طریقہ کو آزمائشی طور پر دیکھا جا رہا ہے، اگر یہ طریقہ کامیاب نہ ہوا تو تبدیل کیا جاسکتا ہے۔

پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھاکہ عدالت اورنج لائن ٹرین کے خلاف نہیں ہے، مسئلہ صرف ان لوگوں کا ہے جو یہ سمجھتے ہیں کہ اگر یہ منصوبہ مکمل ہوگیا تو انکی سیاست دفن ہوجائے گی۔ روٹ بدلنا پڑا یا یہی روٹ رہا اورنج لائن ٹرین منصوبے کو جلد مکمل کیا جائے گا۔ دسمبر 2017ء میں اورنج ٹرین چل جائے گی جبکہ منصوبے کی تکمیل کے لیے چین سے 100 ارب موصول ہوں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ سپیڈو بس میں کارڈ کے طریقہ کار آزمائشی طور پر دیکھا جارہا ہے اگر یہ کامیاب نہ ہوا تو اسے تبدیل کیا جاسکتا ہے۔رانا ثناء اللہ نے عمران خان کو ایک مرتبہ پھر ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ گمراہی کا شکار عمران خان چاہتے ہیں کہ گمراہ نوجوانوں کی فورس تیار کی جائے جس کا نقصان ہم مستقبل میں بھگتیں گے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان الیکشن کمیشن تو نہیں جاتے جہاں پر انہیں بار بار بلایا جاتا ہے جبکہ سپریم کورٹ بھاگ بھاگ کر جاتے ہیں۔(وقاص)

متعلقہ عنوان :