تیل کی پیداوار، تیس برس بعد سعودی وزیر عراق کے دورے پربغدادپہنچ گئے

تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک اور گیارہ غیر رکن ممالک کل ویانا میں ملاقات کریں گے

منگل 23 مئی 2017 12:46

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ مئی ء)سعودی عرب کے وزیر برائے توانائی منگل کو اچانک عراق کے دورے پر بغداد پہنچ گئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ تیس برس میں کسی اعلیٰ سعودی اہلکار کا یہ پہلا دورہ عراق ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹوں کے مطابق سعودی وزیر کی کوشش ہے کہ وہ عراق کو اگلے نو ماہ تک تیل کی پیدوار میں کمی پر قائل کر لیں۔ ان اقدامات کا مقصد تیل کی قیمتوں میں اضافے کی کوشش کرنا ہے۔ تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک اور گیارہ غیر رکن ممالک جمعرات کے روز ویانا میں ملاقات کر رہے ہیں، جس دوران اگلے نو ماہ تک تیل کی پیداوار کم ہی رکھنے کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :