ایل او سی پر امن کی خواہش کے باوجود پاک فوج کسی بھی مہم جوئی کا جواب دینے کیلئے پرعزم ہے ،ایسی کسی بھی کارروائی کا زیادہ طاقت سے جواب دیا جائیگا،ترجمان پاک فوج

بھارتی فوج نے 13 مئی کو سیز فائر کی بلا اشتعال خلاف ورزی کر کے شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس کا بھر جواب دیا گیا ،بھارتی فوج کو جانی و مادی نقصان اٹھانا پڑا ، بیان

منگل 23 مئی 2017 22:21

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ مئی ء)ترجمان پاک فوج نے واضح کیا ہے کہ ایل او سی پر امن کی خواہش کے باوجود پاک فوج کسی بھی مہم جوئی کا جواب دینے کیلئے پرعزم ہے اور ایسی کسی بھی کارروائی کا زیادہ طاقت سے جواب دیا جائیگا،بھارتی فوج نے 13 مئی کو سیز فائر کی بلا اشتعال خلاف ورزی کر کے شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس کا بھر جواب دیا گیا اور بھارتی فوج کو جانی و مادی نقصان اٹھانا پڑا ۔

آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق نوشہرہ سیکٹر میں پاکستان آرمی کی چوکیاں تباہ کرنے کا بھارتی دعویٰ قطعی بے بنیاد اور گمراہ کن ہے ۔ اس کے برعکس بھارتی فوج نے بھمبر سیکٹر میں 13 مئی کو سیز فائر کی بلا اشتعال خلاف ورزی کرتے ہوئے فائرنگ کی اور بھاری مارٹر اور آرٹلری فائر کے ذریعے شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجہ میں شہریوں کا جانی نقصان ہوا اور تعمیرات کو نقصان پہنچا ۔

(جاری ہے)

بیان کے مطابق پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے سیز فائر کی بھارتی خلاف ورزیوں کا بھر پور اور سخت جواب دیا اور بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجہ میں نوشہرہ سیکٹر میں بھارتی فوج کو جانی و مادی نقصان اٹھانا پڑا ۔ ایل او سی پر امن برقرار رکھنے کی خواہش کے باوجود پاک فوج کسی بھی مہم جوئی کا جواب دینے کیلئے پرعزم ہے اور ایسے کسی بھی کارروائی کا زیادہ طاقت سے جواب دیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :