برطانوی کونسلر کی اسمبلی تقریر کے دوران ساتھی کونسلر کوشادی کی پیشکش ،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

منگل 23 مئی 2017 16:21

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ مئی ء)برطانوی کونسلر نے اسمبلی تقریر کے دوران اپنی ساتھی خاتون کونسلر کو شاد ی کی پیشکش کردی ،واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ کی کانٹی لنکن شائر میں اسمبلی کے اجلاس کے دوران کونسلر تھامس مارٹن نے ہلین کو شادی کی پیشکش کر کے سب کوحیران کر دیا۔کونسلر ہیلن اس اچانک پروپوزل سے حیران رہ گئیں تاہم تیس سیکنڈ کے وقفے کے بعدہیلن نے پیشکش قبول کر لی جس پر تمام ہال تالیوں سے گونج اٹھااور دونوں سے گلے مل کر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جسے بڑی تعداد میں لوگ دیکھ چکے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :