امریکی صدرکایروشلم میں دیوار گریہ کا دورہ،دعائیہ کلمات اداکئے

ڈونلڈ ٹرمپ دیوار گریہ کا دورہ کرنے والے پہلے امریکی صدر بن گئے

منگل 23 مئی 2017 14:37

یروشلم (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ مئی ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سر پر روایتی اسرائیلی ٹوپی سجاکر دیوار گریہ کا دورہ کیا اور دعائیہ کلمات بھی ادا کیے۔ ٹرمپ دیوار گریہ کا دورہ کرنے والے پہلے امریکی صدر بن گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دورہ اسرائیل کے موقع پر اسرائیلی روایت میں ڈھل گئے۔

(جاری ہے)

سر پر روایتی اسرائیلی ٹوپی سجائے ٹرمپ نے دیوار گریہ کا بھی دورہ کیا اور دعائیہ کلمات بھی ادا کیے۔ ٹرمپ دیوار گریہ کا دورہ کرنے والے پہلے امریکی صدر بن گئے۔ادھر ٹرمپ کی جانب سے اسرائیل کی حمایت پر فلسطینی سڑکوں پر نکل آئے۔ مظاہرین نے امریکا اور اسرائیل مخالف نعرے لگائے اور امریکی پرچم اور ٹرمپ کے پتلے بھی جلائے۔ فلسطینیوں کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کی دیوار گریہ پر حاضری نے فلسطین پر اسرائیلی قبضے کو جائز سمجھنے کا اشارہ ہے۔

متعلقہ عنوان :