خیبر پختونخوا اسمبلی اجلاس میں پانچ بل منظور کرلئے گئے

اراکین اسمبلی کو معلوم نہیں کہ بل میں کیا ہے، صرف منظور کیے جارہے ہیں،اپوزیشن اراکین صرف بل پیش اورپاس کیے جاتے ہیں کسی کو کچھ پتہ نہیں،حکومت قانون سازی میں بہت جلد بازی کرتی ہے،مولانا لطف الرحمان

منگل 23 مئی 2017 23:37

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ مئی ء)خیبر پختونخوا اسمبلی اجلاس میں پانچ بل منظور کرلئے گئے،اپوزیشن اراکین کاکہناتھاکہ اراکین اسمبلی کو معلوم نہیں کہ بل میں کیا ہے، صرف منظور کیے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس اسپیکر اسد قیصر کی زیرصدارت ہوا ،اجلاس میں پانچ بل منظور کیے گئے جن میں کے پی میڈیکل ٹیچنگ انسٹیٹوٹ ریفارمز ترمیمی بل،کے پی منرل سیکٹر گورننس ترمیمی بل 2017 ،کنزیومر پروٹیکشن ترمیمی بل،کے پی ہیلتھ فاونڈیشن بل جبکہ پرائیویٹ سکول ریگولیرٹی بل شامل ہیں ،اسمبلی میں اسٹیبلشمنٹ آئی ٹی بورڈ ترمیمی بل پیش کیا گیا،اپوزیشن لیڈر مولانا لطف الرحمان نے بلز کی منظوری کی مخالفت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ صرف بل پیش اورپاس کیے جاتے ہیں کسی کو کچھ پتہ نہیں،حکومت قانون سازی میں بہت جلد کرتی ہے،اسمبلی میں صرف ہاں اور نا کی روایت ہے،اراکین اسمبلی کو معلوم نہیں ہوتا کہ بل میں کیا ہے، صرف منظور کیے جارہے ہیں،اجلاس میں حکومت کے چار سال پورے ہونے پر اسپیکر اسد قیصرنے اراکین کو مبارکباد دی ان کا کہنا تھا کہ اسمبلی میں دو سو چھ قراردادیں جمع ہوئیں جن میں 46 پاس ہوئیں،اٹھارہ سو چھپن سوالات جمع ہوئے،53 تحاریک التواء ،387 توجہ دلاؤ نوٹسز جمع ہوئے،36 کے جوابات دیے گئے،اسی طرح 37 موصول بلوں میں سے 29 پاس ہوئے،پرائیویٹ ممبر بلز میں موصول 21 بلوں میں 5 بل پاس ہوئے، جبکہ قائمہ کمیٹیوں کے 35اجلاس منعقد ہوئے،خیبر پختونخوا اسمبلی اجلاس کورم ٹوٹنے پر غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :