جنوبی سوڈان کے صدر نے یک طرفہ فائر بندی کا اعلان کردیا

اس اقدام کا مقصد اس شورش زدہ ملک میں قیام امن کو ممکن بنانا ہے، اپوزیشن کے ساتھ مکالمت کا آغاز کیا جائیگا، خیر سگالی کی خاطر انہوں نے سیاسی قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم بھی جاری کر دیا ہے، سلوا کیر کی صحافیوں سے گفتگو

منگل 23 مئی 2017 14:56

جوبا(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ مئی ء)جنوبی سوڈان کے صدر سلوا کیر نے یک طرفہ فائر بندی کا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام کا مقصد اس شورش زدہ ملک میں قیام امن کو ممکن بنانا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی سوڈان کے صدر سلوا کیر نے یک طرفہ فائر بندی کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

انھوں نے دارالحکومت جوبا میں صحافیوں کو بتایا کہ اپوزیشن کے ساتھ مکالمت کا آغاز کیا جائیگا۔

خیر سگالی کی خاطر انہوں نے سیاسی قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم بھی جاری کر دیا ہے۔ اس قومی مکالمت میں البتہ مرکزی باغی رہنما ریک مچار اور کچھ دیگر اہم سیاسی شخصیات کو شامل نہیں کیا جائے گا۔ اس ملک میں سن دو ہزار تیرہ سے شروع ہونے والے سیاسی بحران کے نتیجے میں ہزاروں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :