ایران میزائل پروگرام پرمذاکرات نہیں کرے گا، بریگیڈیئر جنرل محمد علی جعفری

جمعرات 20 جولائی 2017 11:37

تہران ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ جولائی ء) ایران کے چیف کمانڈر، بریگیڈیئر جنرل محمد علی جعفری نے کہا ہے کہ ملک کی میزائل طاقت کے بارے میں کسی سے سمجھوتہ تو دور، مذاکرات بھی نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز مشہد مقدس میں اعلی فوجی کمانڈروں سے خطاب کرتے ہوئے بریگیڈیئر جنرل محمد علی جعفری نے کہا کہ ایران کی زمینی، فضائی اور سمندری میزائل طاقت میں تیزی کے ساتھ روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔انہوں نے میزائل طاقت کو ملکی دفاع کی مستحکم فصیل قرار دیتے ہوئے کہا کہ شام میںداعش دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر جو میزائل داغے گئے تھے، ان کی تعداد میں مسلسل اضافہ کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :