قطر نے مطالبات پورے نہ کیے تو سلامتی کونسل میں جائیں گے، سعودی سفیر

جمعرات 20 جولائی 2017 11:37

اقوام متحدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ جولائی ء) اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے سفیر عبداللہ المعلمی نے کہا ہے کہ قطر کو بائیکاٹ کرنے والے چارعرب ممالک کی طرف سے پیش کردہ تمام مطالبات پورے کرنا ہوں گے۔قطر کے سامنے تعلقات کی بحالی کے لیے پیش کیے گئے مطالبات میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔عرب ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے المعلمی نے کہا کہ سعودی عرب قطر کو پیش کیے گئے مطالبات سے دست بردار نہیں ہوگا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ اہم بات یہ ہے کہ قطر قاہرہ میں چار عرب ملکوں کے ہونے والے اجلاس کے بعد ان چھ بنیادی اصولوں کی پاسداری کرے جو اس اجلاس میں پیش کیے گئے ہیں۔المعلمی نے مزید کہا کہ قطر کو چار عرب ملکوں کے مطالبات تسلیم کرنا ہوں گے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ قطر بیرونی امداد سے تقویت پکڑ رہا ہے۔ایک سوال کے جواب میں سعودی سفیر نے کہا کہ قطر کا محاصرہ نہیں صرف سفارتی بائیکات کیا گیا ہے۔ اگر قطر کی طرف سے مطالبات پورے نہیں کیے جاتے تو بائیکاٹ کرنے والے ممالک اس معاملے کو سلامتی کونسل میں لے جاسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :