آپریشن خیبر فور میں شہید ہو نے والے سپاہی عبدالجبارکی نمازجنازہ پشاورگیریژن میں ادا،جسد خاکی آبائی گائوں روانہ

نماز جنازہ میں کورکمانڈرپشاورلیفٹیننٹ جنرل نذیراحمدبٹ اوراعلی سول وملٹری قیادت شریک ہوئی ،آئی ایس پی آر

جمعرات 20 جولائی 2017 23:40

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ جولائی ء) آپریشن خیبر فور کے دوران شہید ہو نے والے سپاہی عبدالجبارکی نمازجنازہ پشاورگیریژن میں اداکردی گئی جس میں کورکمانڈرپشاورلیفٹیننٹ جنرل نذیراحمدبٹ،اعلی سول وملٹری قیادت نمازجنازہ میں شریک ہوئے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شہیدسپاہی عبدالجبارکی نمازجنازہ پشاورگیریژن میں اداکی گئی جس میں کورکمانڈرپشاورلیفٹیننٹ جنرل نذیراحمدبٹ،اعلی سول وملٹری قیادت نمازجنازہ میں شریک ہوئے ۔

نماز جنازہ کے بعد سپاہی عبدالجبارشہید کا جسد خاکی ان کے آبائی علاقے روانہ کیا گیا ،شہیدسپاہی کو مکمل فوجی اعزازکیساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔سپاہی عبدالجبار آپریشن خیبر فور کے دوران شہید ہوئے ۔

متعلقہ عنوان :