چینی صوبہ ہیبی اور نائیجرین ریاست قادونہ تعاون پر رضا مند

دونوں صوبے سٹیل ، سیمنٹ ، گلاس ، زراعت اور دیگر شعبوں میں تعاون کر سکتے ہیں

جمعرات 20 جولائی 2017 12:34

لاگوس (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ جولائی ء) چین کے صوبے ہیبی کے نائب گورنر وانگ زیائو ڈانگ نے کہا ہے کہ وہ نائیجریا کی شمالی ریاست قادونہ کے ساتھ عملی تعاون کیلئے تیار ہے، اس تعاون کے ذریعے دونوں شہروں کو جڑواں شہر قراردیدیا گیا اور قادونہ کی ریاست میں صنعتیں قائم کی جائیں گی ، اس سلسلے میں یہاں ایک خصوصی تقریب منعقد کی گئی جس میں معاہدے پر دستخط کئے گئے ،تقریب میں نائیجریا میں چین کے سفیر زائو پنگ جیان چائنا سول انجنیئرنگ کنسٹرکشن کارپوریشن کے صدر زائو ڈیان لانگ کو ڈانا اورہیبی صوبہ کے اعلیٰ افسران اور دونوں شہروں کی کاروباری شخصیات نے شرکت کی ۔

ایک موقع پر بات چیت کرتے ہوئے قادونہ کے گورنر ایل روفائی نے کہا کہ قادونہ اور صوبہ ہیبی میں کئی قدریں مشترک ہیں اور دونوں کی شراکت داری سے دوطرفہ فائدہ ہو گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے نجی شعبہ کودعوت دی ہے اور ہمیں یقین ہے کہ وہ ریاست میں پیدا ہونیوالے تجارتی ، صنعتی اور کاروباری مواقع سے فائدہ اٹھائیں گے جو دونوں شہروں میں پیدا ہو رہے ہیں ،صوبہ ہیبی کی طرح ہماری ریاست کی بھی معیشت کا انحصار زراعت پر ہے ، اس موقع پر با ت چیت کرتے ہوئے صوبہ ہیبی کے نائب گورنر نے کہا کہ ہیبی کی آبادی 74ملین ہے اور یہ صوبہ سٹیل ، سیمنٹ ، گلاس ، زراعت اور دیگر شعبوں میں قائدانہ کردار ادا کررہا ہے، چینی سرمایہ کار کئی شعبوں میں قادونہ کے ساتھ تعاون کیلئے تیار ہے ۔