شاہ سلما ن نے اپنے بیٹے کو تخت کی منتقلی سے متعلق پیشگی ویڈیو بیان ریکارڈ کروا دیا،امریکی اخبارکا دعویٰ

جمعرات 20 جولائی 2017 13:12

ْ ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ جولائی ء)سعودی بادشاہ شاہ سلمان نے گزشتہ ماہ محمد بن نائف کو عہدے سے ہٹاتے ہوئے محمد بن سلمان کو ولی عہد مقرر کر دیا تھا تاہم اب ایک اور دعویٰ سامنے آیاہے کہ شاہ سلمان نے اپنے بیٹے کو تخت کی منتقلی سے متعلق ویڈیو بیان بھی ریکارڈ کروا دیاہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے نے دعویٰ کیاہے کہ سابق ولی عہد محمد بن نائف کو عہدے سے ہٹائے جانے کی سب سے بڑی وجہ ان کی درد سے نجات کیلئے لی جانے والی ادویات تھیں اور ان کی جگہ شاہ سلمان نے اپنے بیٹے محمد بن سلمان کو ولی عہد مقرر کیا۔

رائٹرز کا کہناہے کہ سعودی سفارتی حکام اور عرب کے دیگر حکام کے درمیان یہ قیاس آرائیاں ہیں کہ شاہ سلمان اپنے بیٹے کے حق میں دستبردار ہونے کیلئے تیار ہیں۔ رائٹرز نے شاہی محل کے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ بادشاہ شاہ سلمان نے اسی ماہ ایک ویڈیو بیان ریکارڈ کروایا ہے جس میں وہ ممکنہ طور پر اپنے بیٹے کو تخت کی منتقلی کا اعلان کرتے ہوئے نظر آئیں گے جو کہ کسی بھی وقت چلایا جاسکتاہی

متعلقہ عنوان :