یوکرائن میں باغیوں کا چھوٹے روس کے قیام کا اعلان،ماسکو کی لاتعلقی

روس سمیت متعدد مغربی ممالک نے ڈونیٹسک کے باغیوں کی نئی ریاست کے قیام کی مذمت کردی

جمعرات 20 جولائی 2017 12:23

کیف/ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ جولائی ء)بحران زدہ مشرقی یوکرائن میں روس نواز باغیوں نے ایک نئی ریاست کے قیام کا اعلان کر دیا ہے۔ اس پیشرفت پر نہ صرف مغربی ممالک بلکہ روس نے بھی ان باغیوں پر شدید تنقید کی ہے۔ مشرقی یوکرائن گزشتہ تین برسوں سے کشیدگی کا شکار ہے۔جرمن ریڈیو کے مطابق مشرقی یوکرائن میں فعال ایک باغی گروہ نے بتایاکہ اس نے ایک نئی ریاست کے قیام کا یکطرفہ اعلان کر دیا ہے۔

ڈونیٹسک کے علیحدگی پسندوں نے کہا کہ انہوں نے ایک نئی ریاست قائم کر دی ہے۔ مالو رٴْوسیا کا مطلب ’چھوٹا روس‘ بنتا ہے۔ باغیوں نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا کہ یہ فیصلہ اس لیے کیا گیا ہے کہ یوکرائن کی حکومت ناکام ہو چکی ہے۔ڈونیٹسک میں فعال ان باغیوں کے حامی خبر رساں ادارے کے جاری کردہ ایک بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ کییف حکومت اپنے شہریوں کا تحفظ اور خوشحالی ممکن بنانے میں ناکام ہو چکی ہے۔

(جاری ہے)

تاہم ڈونیٹسک کے ہمسایہ یوکرائنی علاقے لوہانسک کے علحیدگی پسند باغیوں نے اس اعلان پر حیرت کا اظہار کیا ہے۔ اس گروپ کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ ایسے کسی منصوبے پر اس اعلان سے قبل کوئی بات نہیں کی گئی تھی۔دوسری طرف روس سمیت متعدد مغربی ممالک نے ڈونیٹسک کے باغیوں کے طرف سے ایک نئی آزاد ریاست کے قیام کے اس اعلان کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

متعلقہ عنوان :