سعودی حکومت نے غیرملکیوں کے لیے سیاحتی ویزوں کے اجراء کی منظوری دے دی

جمعرات 20 جولائی 2017 11:37

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ جولائی ء) سعودی عرب کی وزارت سیاحت قومی ورثہ اتھارٹی نے غیر ملکی باشندوں کو ویزے جاری کرنے کی باضابطہ طور پر منظوری دے دی ۔ آئند ایام میں وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ کی طرف سے بھی اس کی منظوری دے دی جائے گی۔

(جاری ہے)

العربیہ ٹی وی کے مطابق وزارت سیاحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب میں سیر وسیاحت کی غرض سے آنے کے خواہش مند غیرملکیوں کو مخصوص زمانی اور مکانی شیڈول کے مطابق سیاحتی ویزے جاری کیے جانے کی منظوری دی گئی ہے۔

یہ ویزے عالمی سیاحتی کمپنیوں کے توسط سے جاری کیے جائیں گے۔واضح رہے کہ سعودی عرب میں غیرملکیوں کے لیے سیاحتی ویزوں کا اجراء قومی اقتصادی تبدیلی کے پروگرام 2020ء کا حصہ ہے، جس کا مقصد قومی ثقافتی ورثے کو اقتصادی فوائد اور قومی آمدن میں اضافے کے لیے استعمال کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :