دنیا کا پہلا ایکٹیو لیزر ہتھیارامریکی نیوی کے حوالے کردیاگیا

ایکٹیو لیزر سے پہلی بار ڈرون کونشانہ بنانے کا مظاہرہ بھی کیاگیا،رفتارمیزائل سے 50ہزارگناہ زیادہ

جمعرات 20 جولائی 2017 12:23

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ جولائی ء)دنیا کا پہلا ایکٹیو لیزر ہتھیارامریکی نیوی کے حوالے کردیا گیا ہے۔اس دوران ایکٹیو لیزر سے پہلی بار ڈرون کونشانہ بنانے کا مظاہرہ بھی کیاگیا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی بحری جہاز پر نصب لیزر ویپن سسٹم کوئی سائنس فکشن یا تجرباتی نہیں بلکہ باقاعدہ ایک ہتھیار ہے جو گولی کی نسبت زیادہ بہتر اور انتہائی تیزی کے ساتھ نشانہ لگاسکتا ہے۔یہ فضا اور زمین دونوں جگہ پر نشانہ لگا سکتا ہے اور اس کی رفتار بین البراعظمی بلیسٹک میزائل سے 50 ہزار گنا زیادہ ہے۔

متعلقہ عنوان :