روس کو گرین پیس کے جہا آرکٹک سن رائز پر زبردستی قبضے کے جرم میں ہالینڈ کو55لاکھ یورو جرمانہ ادا کرنا ہو گا

جمعرات 20 جولائی 2017 12:25

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ جولائی ء)روس کو گرین پیس کے جہاز ’آرکٹک سن رائز‘ پر زبردستی قبضے کے جرم میں ہالینڈ کو تقریباً ساڑھ پانچ ملین یورو کا جرمانہ ادا کرنا ہو گا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بحری امور کی ایک بین الاقوامی عدالت کے مطابق تحفظ ماحول کی اس تنظیم کے جہاز کو قبضے میں لے کر عملے کو حراست میں رکھنا روس کا ایک غیر قانونی عمل تھا۔ روس اس عدالت کے دائرہ اختیار کو تسلیم نہیں کرتا۔ آرکٹک سن رائز کو 2013ء میں بحیرہ منجمد شمالی میں تیل کی تلاش کے خلاف احتجاج کے دوران روسی حکام نے قبضے میں لے لیا تھا تاہم بعد میں زر ضمانت کے بدلے عملے کو رہا کر دیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :