سعودی عرب میں منی سکر ٹ میں ویڈیو اپ لوڈ کرنے والی ماڈل کو پولیس نے بغیر کسی چارجز کے رہا کر دیا

جمعرات 20 جولائی 2017 11:44

جدہ ۔(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ جولائی ء) سعودی پولیس نے انتہائی قدامت پسند ملک میں منی سکرٹ میں خود کو فلمائے جانے کے الزام میں گرفتا ر ماڈل کو بغیر کسی جارج کے رہا کردیا۔

(جاری ہے)

سعودی وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ پولیس نے ماڈل کو منگل کے روزہی رہا کر دیا تھا اور کیس بند کر دیا گیا ہے۔وزارت کا مزید کہنا تھا کہ پولیس نے ماڈل سے تحقیقات کیں ہیں اور اسنے اعتراف کیا ہے کہ وہ منی سکرٹ میں سمند ر کے اس حصے میں گئی تھی اور اسنے سر بھی نہیں ڈھانپا تھا لیکن یہ ویڈیو اس نے اپ لوڈ نہیں کی ہے اور جس نے بھی کی ہے اس میں اسکی مرضی شامل نہیں تھی۔لہذا تحقیقا ت کے بعد ماڈل کو بغیر کسی جارج کے رہا کر دیا گیا ہے۔