پشاور، قومی اعزازات کی نامزدگی کے لئے بارہ ناموںکو فائنل کردیا

جمعرات 20 جولائی 2017 23:22

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ جولائی ء)قومی اعزازات کی نامزدگی کے لئے بارہ ناموںکو فائنل کردیاہے تاہم حتمی منظوری صوبائی حکومت کی جانب سے قائم کردہ کمیٹی کل ہونے والے اجلاس میںکریگی صوبائی حکومت نے چودہ اگست کے لئے تعلیم ،صحت ، صحافت، سمیت مختلف شعبوں میںنمایاں کارکردگی کے حامل شخصیات کو قومی اعزازات کے لئے نامزد کرنے کے لئے کمیٹی تشکیل دی تھی کمیٹی کے ذرائع کے مطابق مجموعی طور پر چالیس سے زائدناموں پرغورکیا گیا جس میں بارہ نام فائنل کئے گئے تاہم کل ہونے والے اجلاس میں آٹھ نام حتمی طور پروفاقی حکومت کو ارسال کردیئے جائینگے جنہیں صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی سمیت مختلف قومی اعزازات دینے کی سفارشات کی جائیگی اور چودہ اگست کو ان شخصیات کو وفاقی حکومت قومی اعزازات دینے کا باقاعدہ اعلان کریگی

متعلقہ عنوان :