افریقی ملک ایتھوپیا نے ایک سو سے زائد قیدیوں کو رہا کر دیا

اتوار 23 جولائی 2017 22:20

عدلیس ابابا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر جولائی ء) افریقی ملک ایتھوپیا نے ایک سو سے زائد قیدیوں کو رہا کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق ایتھوپیا کی حکومت نے 114 ایسے قیدیوں کو رہا کیا ہے جن کا تعلق صومالیہ سے بتایا گیا ہے۔ ان قیدیوں کو رہائی کے بعد صومالی دارالحکومت موغادیشو پہنچا دیا گیا ہے۔ ایتھوپین حکام کے مطابق ان قیدیوں کی رہائی دونوں ملکوں کے درمیان طے پانے والے ایک معاہدے کا نتیجہ ہے۔