آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کا آئندہ پیر سے ملک گیر ہڑتال کا اعلان

اوگرا کے سیفٹی قوانین پر عمل درآمد کرنا ناممکن ہے ،ٹینکرز مالکان

اتوار 23 جولائی 2017 20:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر جولائی ء)آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے آئندہ پیر سے ملک گیر ہڑتال کا اعلان کر دیا، ٹینکرز مالکان کہتے ہیں کہ اوگرا کے سیفٹی قوانین پر عمل درآمد کرنا ناممکن ہے آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین شمس شاہوانی نے میڈیا کو بتایا کہ اوگرا کے قوانین پر عملدرآمد کرانے کی آڑ میں موٹروے اور ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹینکرز ملکان کو تنگ کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی دیہائوں سے انہی گاڑیوں سے تیل کی رسد جاری تھی لیکن کسی کو خیال نہ آیا، اب اگر اوگرا کے تحت سیفٹی کے اقدامات کئے جائیں تو فی گاڑی 10 لاکھ روپے خرچ آ رہا ہے۔

(جاری ہے)

شمس شاہوانی کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں 85 ہزار ٹینکرز کے ذریعے تیل سپلائی کیا جاتا ہے، حکومت کی پالیسیوں سے مجبور ہو کر ٹرانسپورٹرز نے غیرمعینہ مدت کے لئے ہڑتال کا فیصلہ کیا ہے گزشتہ ایک ماہ میں آئل ٹینکرز الٹنے کے 12 حادثات ہو چکے ہیں جبکہ 25 جون کو احمد پور شرقیہ میں آئل ٹینکر حادثے کے بعد لگنے والی آگ 200 سے زائد زندگیاں نگل گئی تھی جس کے بعد اوگرا اور موٹر وے پولیس نے احتیاطی تدابیر کے حوالے سے قوانین پر عملدرآمد کرانے کے لئے سخت اقدامات شروع کر دیئے ہیں۔عباس شاہد

متعلقہ عنوان :