سعودی حکومت کا ملازمت پیشہ خواتین کو 15سو ریال ٹرانسپورٹ الاؤنس دینے کا فیصلہ

اتوار 23 جولائی 2017 21:00

جدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر جولائی ء) ملازمت پیشہ خواتین کو ٹرانسپورٹ کی مدت میں 1500ریال ماہانہ الاؤنس دیا جائے گا۔ وزارت محنت وسماجی فروغ کے پروگرام ’’ہدف‘‘ کے تحت ان ملازمت پیشہ خواتین کو ایک سال تک ٹرانسپورٹ الاؤنس دی جائے گی جن کی ماہانہ تنخواہ 5000ریال تک ہے۔

(جاری ہے)

وزارت محنت نے ٹرانسپورٹ الاؤنس جاری کرنے کی شرط عائد کی ہے کہ ملازمت پیشہ خاتون سماجی انشورنس میں 3سال سے رجسٹرڈ ہو۔

سعودی عرب کی ایک اخبار کی تفصیلات کے مطابق ملازمت پیشہ خواتین کو انفرادی اور اجتماعی طور پر ضرورت کے مطابق ڈرائیور سمیت گاڑی کی سہولت دی جائے گی جس کا آغاز سال رواں سے ہو گا جو خواتین شرائط پر پوری اتریں گی انہیں لیموزین سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کے ذریعہ ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :