ملین لٹر خام تیل چوری کرنے والا بھارتی گینگ گرفتار

اتوار 23 جولائی 2017 22:20

نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر جولائی ء) 50 ملین لٹر خام تیل چوری کرنے والا بھارتی گینگ گرفتار کر لیا گیا ہے۔ بھارتی ریاست راجستھان کی پولیس نے ایک ایسے منظم جرائم پیشہ گروہ کے 25 افراد کو گرفتار کیا ہے جن پر 50 ملین لٹر خام تیل اسمگل کرنے کا الزام ہے۔

(جاری ہے)

یہ گروپ خام تیل کو بھارت کے سب سے بڑے تیل پیدا کرنے والے مقام کیرن سے پانی کے ٹینکروں میں بھر کر منتقل کرتا رہا ہے۔ اس تیل کی مالیت 7.75 ملین ڈالر بنتی ہے۔ پولیس کو ابھی بھی اس منظم گینگ کے ایسے 75 افراد مطلوب ہیں جو تیل پیدا کرنے والے مقام پر بطور ڈرائیور یا ٹھیکیدار کام کرتے تھے۔ پولیس نے اب تک 30 ٹرک بھی اپنے قبضے میں لے لیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :