اردگان صرف اپنے ملک کو ہی تقسیم کرنے کی کوشش نہیں کر رہے بلکہ اب ناقدین اور حزب اختلاف کا پیچھا کیا جا رہا ہے تاکہ انہیں جیل بھیج کر انہیں خاموش کرا دیا جائے،جرمن صدر کی اپنے ترک ہم منصب پر تنقید

اتوار 23 جولائی 2017 15:10

برلن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر جولائی ء)جرمن صدر فرانک والٹر اشٹائن مائر نے بھی ترک صدر رجب طیب اردگان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

(جاری ہے)

جرمن نشریاتی ادارے زیڈ ڈی ایف کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے اشٹائن مائر نے کہا ککہ اردگان صرف اپنے ملک کو ہی تقسیم کرنے کی کوشش نہیں کر رہے بلکہ اب ناقدین اور حزب اختلاف کا پیچھا کیا جا رہا ہے تاکہ انہیں جیل بھیج کر انہیں خاموش کرا دیا جائے۔ انہوں نے برلن کی جانب سے ترکی کے لیے پالیسی میں تبدیلی کا بھی دفاع کیا۔ جرمن صدر گزشتہ روز گابریئل کی جانب سے جرمنی میں رہائش پذیر ترک شہریوں کے لیے ایک کھلے خط کا دفاع بھی کیا، جس میں ترک نژاد باشندوں کو جرمنی کا حصہ قرار دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :