کینڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی مندرمیںدیسی‘ انداز میں شرکت

جسٹن ٹروڈوروایتی نیلابھارتی کرتا پاجاما پہنے ، گردن میں پھولوں کے ساتھ نظر آئے ،دیکھنے والے دنگ رہ گئے

اتوار 23 جولائی 2017 15:00

ٹورنٹو(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر جولائی ء)کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نیگزشتہ روز ٹورنٹو میں واقع ’ شری سوامی نارائن مندر‘کی 10 ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کی۔میڈیارپورٹس کے مطابق تقریب میں جسٹن ٹروڈو کے’ دیسی‘ اورمنفرد انداز نے سب ہی کو حیران کر دیا۔

(جاری ہے)

وہ ایک روایتی نیلابھارتی کرتا پاجاما پہنے ، گردن میں پھولوں کے ساتھ نظر آئے۔سالگرہ کی تقریب میں ان کے ہمراہ ترجمان سابق وزیر بیرونی معاملات اور کینیڈا میں موجودہ ہندوستانی سفیر ’ویکاس سوراپ ‘نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر ٹروڈو کا کہنا تھا کہ یہ مندرسکون اور سماجی رابطوں کو برقرار رکھنے کی بہترین جگہ ہے۔

متعلقہ عنوان :