بلوچستان کے ضلع مستونگ اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے ، ریکٹراسکیل پر شدت4.4 ریکارڈ کی گئی

زلزلے کے باعث لوگ خوف زدہ ہو کر اپنے گھروں اور دکانوں سے کلمہ طیبہ کاورد کرتے ہوئے نکل آئے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز قلات کے جنوب مغرب میں 33کلو دور تھا جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی 11کلو میٹر تھی

اتوار 23 جولائی 2017 20:40

مستونگ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر جولائی ء)بلوچستان کے ضلع مستونگ اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جس کے باعث لوگ خوف زدہ ہو کر گھروں اور دکانوں سے کلمہ طیبہ کاورد کرتے ہوئے نکل آئے زلزلہ کی شدت ریکٹراسکیل پر 4.4 ریکارڈ کی گئی ۔

(جاری ہے)

زلزلہ پیما مرکز اسلام آباد کے مطابق اتوار کی صبح بلوچستان کے ضلع مستونگ اور قلات میں 10بجکر 2منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی شدت 4.4ریکارڈ کی گئی زلزلے کے باعث لوگ خوف زدہ ہو کر اپنے گھروں اور دکانوں سے کلمہ طیبہ کاورد کرتے ہوئے نکل آئے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز قلات کے جنوب مغرب میں 33کلو دور تھا جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی 11کلو میٹر تھی ۔

متعلقہ عنوان :