ایم پی اے مدیحہ رانا کی رہائشگاہ پر وزیر اعظم محمد نواز شریف اور ملکی سلامتی اور خوشحالی کیلئے قرآن خوانی

اتوار 23 جولائی 2017 21:40

فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر جولائی ء) سٹی صدر پاکستان مسلم لیگ ( ن ) خواتین یوتھ ونگ ایم پی اے مدیحہ رانا کی رہائشگاہ پر وزیر اعظم محمد نواز شریف اور ملکی سلامتی اور خوشحالی کیلئے قرآن خوانی کی گئی ۔ تقریب میں مسلم لیگ ( ن ) کی خواتین ورکرز کے علاوہ اہل علاقہ کی خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

اس موقع پر وزیر اعظم محمد نواز شریف ‘ان کے خاندان سمیت ملک و قوم کی سلامتی اور خوشحالی کے لئے دعائیں بھی مانگی گئیں ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے مدیحہ رانا نے کہا کہ وزیر اعظم تمام آزمائش اور مشکلات سے جلد سرخروہونگے ۔ ملک دشمن عناصر ایک عرصہ سے حکومت اور ملک کے خلاف ناکام سازشوں میں مصروف ہیں ۔ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کا دامن صاف ہے، ان پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں ہے۔

(جاری ہے)

ایک دوسرے پر چوری اورکرپشن کے الزامات لگانے والے اکٹھے نظرآتے ہیں ،ْانشاء اللہ اگلے چند دنوں میں بھی یہ کیس ختم ہونے والا ہے ،ْ وزیر اعظم محمد نواز شریف ہر فورم پر سرخرو ہو ئے ہیں ،ْسپریم کورٹ سے بھی سرخروہونگے ۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جتنا بھی شور مچا لے وہ مسلم لیگ (ن) کو ترقی کے سفر سے نہیں روک سکتی۔ ملک میں ترقی و خوشحالی کے لئے ہمارا سفر جاری و ساری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن میں عوام کی شمولیت اس بات کا ثبوت ہے کہ پوری قوم میاں نواز شریف کے ساتھ کھڑی ہے وزیر اعظم کا استعفی مانگنے والے ملک کو بڑے بحرانوں کا شکار کرنا چاہتے ہیں ۔ ہم ان کے مذموم عزائم کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

متعلقہ عنوان :