مصر میں پراسیکیوٹر جنرل کے قتل کے جرم میں 28 افراد کو سزائے موت

عدالت نے دیگر 15 مجرموں کو25، 25سال قید کی سزا سنائی

اتوار 23 جولائی 2017 14:31

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر جولائی ء)مصر میں پراسیکیوٹر جنرل کے قتل کے جرم میں28 افراد کو سزائے موت سنادی گئی ، عدالت نے دیگر 15 مجرموں کو25، 25سال قید کی سزا سنائی ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ایک فوجداری عدالت نے سابق پراسیکیوٹر جنرل ہشام برکات کی بم دھماکے میں ہلاکت کے مقدمے میں اٹھائیس افراد کو قصور وار قرار دے کر سزائے موت کا حکم دیا۔

جبکہ پندرہ مجرموں کو پچیس، پچیس سال قید کی سزا سنائی۔ عدالت نے جون میں مصر کے مفتی اعظم کو اس کیس میں ماخوذ مجرموں کو سزائے موت کی منظوری کے لیے سفارش بھیجی تھی۔مفتی اعظم کی منظوری کے بعد فوجداری عدالت نے ہفتے کے روز اس مقدمے میں ملوث پچیس مجرموں کو سزائے موت سنائی ہے۔ وہ اس سزا کے خلاف اعلی عدالت میں اپیل دائر کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :