لند ن میں مسلمان خاتون دوران پرواز کتاب پڑھنے پرگرفتار

خاتون سے ڈانکاسٹرایئر پورٹ پرانسداددہشت گردی ایکٹ کے تحت 15منٹ پوچھ گچھ کی گئی

بدھ 26 جولائی 2017 13:26

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات جولائی ء)لندن میں مسلمان خاتون کو پرواز کے دورا ن کتاب کا مطالعہ کرنے پر گرفتار کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فائزہ شاہین نامی مسلم خاتون تر کی سے برطانیہ واپسی پرطیارے میں ’’شام ‘‘میں فنون سے متعلق کتاب پڑھ رہی تھیں کہ اسی وقت انہیں حراست میں لے لیا گیا اور ان سے ڈانکاسٹرایئر پورٹ پرانسداددہشت گردی ایکٹ کے تحت 15منٹ پوچھ گچھ کی گئی۔واضح رہے کہ فائزہ انتہاپسندی کیخلاف کام کرتی ہیں اور وہ اپنے شوہرکیساتھ ہنی مون پرترکی گئی تھیں۔دوسری جانب متاثرہ خاتون نے تھامسن ایئرویزسے معافی مانگنے کامطالبہ کردیاہے۔